• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی شہباز شریف کو عوامی عہدہ کیلئے نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عوامی عہدہ کے لئے نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر کردی ہے ، درخواست گزار و پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اورحسان نیازی نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو احتساب عدالت نے دس سال قید اور 80 لاکھ جرمانہ کی سز ا سنا رکھی ہے اوروزیر اعظم نے بیرون ملک دوروں میں حسین نواز ، سلمان شہباز ، اور اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں اور اسحاق ڈار کو اپنے طیارے میں ہمراہ بھی لائے ہیں۔