• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول سے منیلا کی پرواز میں خاتون کا انتقال، کراچی میں لینڈنگ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ترکیہ کے شہر استنبول سے فلپائن کے دارالحکومت منیلا جانے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی، طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد پرواز میت کے ساتھ فلپائن روانہ کر دی گئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 84 میں دورانِ پرواز خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔

کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے نے 9 بج کر 40 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد خاتون کے انتقال کی تصدیق کی۔

ترکش خاتون مسافر ایلینا کی باڈی ترکش ایئر لائن میں ہی فلپائن روانہ کر دی گئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پرواز ٹی کے 84 کراچی ایئر پورٹ سے 2 بج کر 19 منٹ پر منیلا کے لیے روانہ ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید