اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے تاشقند ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے گزشتہ رات لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافر کئی گھنٹوں سے تاشقند ایئرپورٹ پر ہی موجود ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارہ کب لندن کے لیے روانہ ہوگا، کچھ نہیں بتایا جارہا۔
دوسری جانب برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ طیارہ جلد ہی برطانیہ روانہ کیا جائے گا، طیارے میں فنی خرابی کو دور کیا جارہا ہے۔