چترال کے ریشن ہائیڈل پاور اسٹیشن کی بحالی کے لئے چلائی جانے والی تحریک 16ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
بھوک ہڑتالی کیمپ کے قریب درجنوں خواتین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد گیارہ ماہ گذرنے کے باوجود سولہ ہزار گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے والے بجلی گھر کے بارے میں صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ ریشن نہیں گیا ۔
انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ تبدیلی لانے سے قبل سب ڈویژن کی بجلی بحال کرانے پر توجہ دیں۔بجلی گھر ایک سال قبل سیلابی ریلے سے متاثر ہوگیا تھا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو تادم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔