• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

T20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو اپ سیٹ شکست

فوٹو—بشکریہ ICC ٹوئٹر
فوٹو—بشکریہ ICC ٹوئٹر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں ہی اپ سیٹ ہو گیا، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 108رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان ڈاسن شناکا نے 29 اور بھانوکا راجا پاکسے نے 20 رنز بنائے۔

نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔

نمیبیا کی طرف سے جان فرائیلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جان فرائیلنک نے 44 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 2 مرحلوں میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں آج 2 میچز ہو رہے ہیں۔

ایونٹ کا پہلا میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان اس وقت کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ نیدر لینڈ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا  فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید