• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ، مسافروں کے پیٹ سے ہیروئین برآمد

اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے پیٹ سے ہیروئن برآمد کر لی
اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے پیٹ سے ہیروئن برآمد کر لی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائیاں کر کے مسافروں کے پیٹ سے ہیروئین برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بحرین جانے والے ملزم کے پیٹ سے ہیروئین بھرے 73  اور دبئی کے مسافر کے پیٹ سے 86 منشیات بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کیپسولز میں 69 ہیروئین کے جبکہ 17 کیپسولز آئس کے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یونیورسٹی روڈ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے ساڑھے 15 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث گرفتار ملزم مانسہرہ کا رہائشی ہے۔

ایک اور کارروائی کے دوران ساہیوال کے رہائشی ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گھر سے 44 کلو 400 گرام افیون، 2 کلو ہیروئین، 14 کلو 400 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید