راولپنڈی(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بند گلی کی جانب جارہے ہیں، 30اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہوجائیگا، کنٹینرز لگنے کے باوجود انقلاب آئے گا۔اتوارکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ترین ہیں ،جوبائیڈن کے بیان پر وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ امریکا نے سرسری بیان دیا، اصل میں حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور شام تکسب واضح ہوجائیگا۔ضمیر فروشوں کی سیاست دفن ہوجائے گی‘دھاندلی کا سماں اور13جماعتوں کا اتحاد ہے، پھر بھی عمران خان جیتیں گے اور قومی اسمبلی میں نہیں جائینگے‘ عمران خان سے درخواست ہے کہ عوام توقع رکھتی ہے آر یا پار کرو‘فوج اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلاسکتی ۔