• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کی آمد کا بہانہ بنا کر شیریں مزاری کے گھر گھسنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )صدر پاکستان کی آمد کا بہانہ کرکے پی ٹی آئی کی سینئر ر ہنماشیریں مزاری کے گھر گھسنے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ،تھانہ کوہسار پولیس کو شیریں مزاری نے بتایاکہ انکے گھر رات نو بجے دو سفید رنگ کی بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں داخل ہوئیں، ایک گاڑی سے دو سوار اترے ،انھوں نے ماسک پہن رکھے تھے، سیکورٹی گارڈ کے پاس آئے اورکہاکہ صدر عار ف علوی نے آناہے اس لئے سیکورٹی چیک کرنی ہے، انھوں نے سیکورٹی گارڈ سے گیٹ کھولنے کاکہا، اسی دوران ہماری گاڑی بھی گلی میں آگئی،میں نے بیٹی ایمان مزاری سے پوچھاکہ یہ کون لوگ ہیں تو اس نے سیکورٹی کیمرے چیک کرنے کے بعد انھیں پہچاننے سے انکار کیا،میری بیٹی نے میری دوست منزہ حسن کو آواز دے کر کہاکہ صدر صاحب سے چیک کریں کہ وہ کس وقت آرہے ہیں،تو یہ لوگ بھاگ نکلے اور گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید