• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روسی ڈرون حملوں سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
روسی ڈرون حملوں سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین کے دارالحکومت کیف اور مشرقی علاقے سومی میں درجنوں روسی ڈرون حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یوکرین کی امدادی سروس کا کہنا ہے کہ کیف پر روسی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی، حملوں کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت کو بری طرح نقصان بھی پہنچا۔

روسی ڈرون حملوں سے مشرقی علاقے میں بھی 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرین کے وزیرِ اعظم کے مطابق روسی حملوں کے ذریعے سومی اور وسطی علاقے میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بجلی کے ایک سب اسٹیشن پر بھی شیلنگ کی گئی جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی اور ایک انتظامی عمارت کو نقصان پہنچا، اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید