• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیمی پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے - فوٹو بشکریہ پشاور زلمی / ٹوئٹر
سیمی پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے - فوٹو بشکریہ پشاور زلمی / ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کےلیے سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا کہ وہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے، خاص طور پر پی ایس ایل 2 کے فائنل میں ڈیرن سیمی نے جس جوش و خروش سے پاکستان آکر فائنل کھیلا وہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ جُڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کر رہا ہوں، پشاور زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل 8 کےلیے پُرجوش ہوں۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ بطور کپتان پشاور زلمی کےلیے پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی جیتنا خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتوانے والے ڈیرن سیمی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان تصور کیے جاتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید