کراچی(اسٹاف رپورٹر) جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے مقام میں تبدیلی کردی گئی ہے، پہلے یہ مقابلے دہلی میں ہونے والے تھے تاہم انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اب یہ ایونٹ رواں برس دسمبر میں لکھنو میں منعقد ہو گا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے اعلان کے مطابق رواں برس ایونٹ آٹھ سے اٹھارہ دسمبر تک بھارتی شہر لکھنو میں منعقد ہو گا جس میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی، ان میں پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم بھی شامل ہیں۔دیگر ٹیموں میں ارجنٹائن، آسٹریلیا ، آسٹریا بیلجئیم ، کینیڈا ، مصر ، انگلینڈ ، جرمنی ، بھارت، جاپان ، کوریا، ہالینڈ، ساوتھ افریقہ ، نیوزی لینڈ اور اسپین شامل ہیں۔