• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر پٹیل کا عمران خان کو آصف زرداری سے متعلق بیان میں احتیاط برتنے کا مشورہ

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے عمران خان کو آصف علی زرداری کے خلاف بیان میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیدیا۔

ایک بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف بیان میں عمران خان احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے یوٹرن خان کو سابق صدر پاکستان سے معافی کی درخواست کرنی پڑ جائے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ سے کہا کہ عمران خان نیازی کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ابھی تو ایک جیالے نے انتخابی میدان میں شکست دی ہے، عام انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے، یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید