• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عہدے سے دستبردار نہیں ہوں گی، لز ٹرس کا دارالعوام میں عہد

لندن (اے ایف پی)وزیراعظم لز ٹرس نے عہد کیا ہے کہ وہ دستبردار نہیں ہونگی۔ انہوں نے یہ عہد ٹیکس کے خاتمے والے تباہ کن اقتصادی منصوبے سے دستبرداری کے بعداپنے پہلے پارلیمانی سوالات کے موقع پر آوازیںکسنے والے ارکان پارلیمنٹ کا سامنا کرتے ہوئے کیا۔ لز ٹرس کو اپوزیشن لیبر لیڈر کیئر سٹارمر کے مخالفانہ سوالات کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے دارلعوام سے کہا کہ وزیراعظم کا کیا اعتبار جن کے وعدے ایک ہفتے بھی نہیں چلتے۔ انہوں نے گون گون کے اپنے ارکان کے نعروں کی قیادت کرتے ہوئے ٹرس کی نقل اتاری انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب تک یہاں کیوںہیں۔ لز ٹرس نے اس کا جواب یہ دے کر کیا کہ میں فائٹر ہوں دستبردار ہونے والی نہیں انہوں نے اصرار کیا کہ میں وہ ہوں جو مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے میں سخت فیصلے کرنے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے قومی مفاد میں عمل کیا ہے ۔ اجلاس سے وزیر خزانہ جریمی ہنٹ کی جانب سے وزیراعظم کے فلیگ شپ ٹیکس پلانز کو توہین آمیز دھچکے سے اڑا دینے کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ہوا۔

یورپ سے سے مزید