کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی چیمپیئن و عظیم باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جسٹس ہیلپ لائن کی جانب سے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔جسٹس ہیلپ لائن سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والے اس ریفرنس کی صدارت صدر جسٹس ہیلپ لائن ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کی۔ اس موقع پر مقامی کھلاڑیوں سمیت اقلیتی رہنما آتم پرکاش، سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، صدر کے ایم سی سجن یونین (سی بی اے) سید ذوالفقار شاہ، انصاری فاؤنڈیشن کے راشد انصاری، سید ارشد عالم گیلانی، دانش خان، ناصر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد علی کی مغفرت کے لیے دعا اور ایک مشترکہ قرارداد منظورکی گئی۔ قرارداد میں شرکاء نے مطالبہ کیا کہ شہر میں کھیل کے میدان اور کسی شاہراہ کو محمد علی کے نام سے موسوم کیا جائے، انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر سال سرکاری سطح پر عالمی باکسنگ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے، محمدعلی کے نام سے قومی باکسنگ اکیڈمی قائم کی جائے اور بعدازمرگ نشان پاکستان بھی عطا کیا جائے۔