• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ: کیمرون گرین آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا نے کیمرون گرین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

کیمرون گرین کے متبادل پلیئر کے لیے منظوری آئی سی سی نے دے دی، ان کے نام کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔

کیمرون گرین کو آسٹریلوی اسکواڈ میں جوش انگلس کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کا گولف کھیلنے کے دوران ہاتھ زخمی ہو گیا تھا۔

جوش انگلس گزشتہ روز سڈنی میں گولف کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوئے تھے، ان کے ہاتھ پر گولف کلب لگنے سے کٹ آیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید