• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھانوی کپور بہن خوشی کپور کو جلد اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور اپنی بہن خوشی کپور کی اداکاری کے جوہر اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہن خوشی کپور کی ڈیبیو فلم’دی آرچیز‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے خوشی کپور کی بالی ووڈ میں انٹری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ فلم دیکھنے کے لیے بہت پرجوش اور بے تاب ہیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں فلم کی کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ لوگ ان کرداروں کو تلاش کرنے، اس فلم کو بنانے اور اس سفر کےآغاز  کے لیے مہینوں سے انتھک محنت کر رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ اس سفر میں آپ کی رہنمائی کرنے کے لیے اور آرچیز کی اس خاص دنیا کو تخلیق کرنے کے لیے زویا اختر سے بہتر کوئی اور انتخاب نہیں ہے!‘

خیال رہے کہ بالی ووڈ کی اس ویب فلم میں’آرچی، بیٹی، ویرونیکا، ریگی، موس اور جگ ہیڈ جیسے 60 کی دہائی کے کلاسک کرداروں کو اور انتہائی مقبول کامک بک سیریز کے تمام کلاسک عناصر کو ہندی ورژن میں ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

آرچی اینڈریوز کا کردار پہلی بار کامک بک’پیپ کامکس‘ میں نمودار ہوا اور پاپ کلچر میں دیوانہ وار مقبولیت بھی حاصل کی اور اب فلمی مداح پر امید ہیں کہ مقبول کامک بک سیریز کا ہندی ورژن بھی دلچسپ ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید