• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک چور کو سزا ملی جو ملنی چاہیے تھی، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک چور کو سزا ملی ہے جو ملنی چاہیے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ اس چوری کو عدالتی فیصلے کے پیچھے نہ چھپائیں، یہ کوئی اقامہ پر نااہلی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آپ کروڑوں روپوں کی قوم کی امانت بیچ کر کھا جاتے ہیں اور پھر اُس کے بعد اُس پر جھوٹ بولتے ہیں اس کو چھپاتے ہیں۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ جس کی جو سزا ہے وہ اُس کو ملنی چاہیے، ایک چور کو آج سزا ملی ہے جو ملنی چاہیے تھی۔

قومی خبریں سے مزید