• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف سے نام نکلنا تمام اداروں کی بڑی کامیابی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) سے پاکستان کا نام نکلنا ملک کے تمام اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیٹف شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے فیٹف شرائط پر عمل درآمد کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں اسپیشل سیل قائم کیا۔

میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل نے وزارتوں اور ایجنسیوں کے درمیان روابط کا نظام قائم کیا اور فیٹف کے ہر ایک نکتے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔

اسپیشل سیل نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر موثر لائحہ عمل سے قابو پایا۔

فیٹف شرائط پر عمل درآمد کرکے پاکستان نے دنیا پر ثابت کردیا کہ ہم ذمے دار ریاست اور قوم ہیں۔

پاکستان کا نام فیٹف سے نکلنے میں بھارت نے بہت سی مشکلات کھڑی کیں۔

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعدپاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا۔

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ قانون پر مزید عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید