اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو عمران خان کے خلاف فیصلے کرنے کے لیے دھمکایا گیا۔مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کچھ دن پہلے ممبر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیغام پہنچایا کہ ان پر عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے کے لیے دباؤ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران نے عمران خان کے خلاف فیصلہ کرنے سے منع کیا جبکہ ایک نے ان کے خلاف فیصلہ دینے کا کہا۔