• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ہراساں کیے جانے پر مسلم طالبہ کی خودکشی، ملزم گرفتار

طالبہ کالج کی چھت سے چھلانگ لگا رہی ہے۔
طالبہ کالج کی چھت سے چھلانگ لگا رہی ہے۔

بھارت کے شہر میرٹھ میں میڈیکل کی 20 سالہ مسلم طالبہ وانیہ شیخ نے ہندو ہم جماعت کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر خودکشی کرلی۔

وانیہ شیخ ویویکانند سبھراتی یونیورسٹی میں ڈینٹل سرجری کی سال دوئم کی طالبہ تھی۔

پولیس کے مطابق ہندو ہم جماعت سدھانت پنور نے طالبہ کو کلاس میں ہراساں کیا اور تھپڑ مارا تھا۔

دیگر ہم جماعتوں کی شکایت پر پولیس نے ملزم سدھانت کو گرفتار کرلیا ہے۔

وانیہ نے ہراساں کرنے سے روکا تو ملزم نے اسے تھپڑ مارا، جس پر دلبرداشتہ ہو کر طالبہ نے کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

مسلم طالبہ نے 19 اکتوبر کو خودکشی کی، اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی جبکہ ایک ٹانگ بھی شدید زخمی تھی۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 21 اکتوبر کو طالبہ اسپتال میں انتقال کرگئی۔ میڈیکل کالج کی طرف سے اس واقعے پر اب تک کسی قسم کا بیان نہیں دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید