• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں ڈاکٹر نے دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا، مریض دونوں ٹانگوں سےمفلوج

سکھر (بیورورپورٹ )سکھر میں ڈاکٹر کی غفلت، فریچر والی ٹانگ کے بجائے ٹھیک ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا، مریض دونوں ٹانگوں سے مفلوج، ورثاء کا احتجاج واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، ڈاکٹر نے غلط آپریشن کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غلطی ہوجاتی ہے میں ایک ماہ میں مریض کو چلا کر دکھاوں گا اور وڈیو میڈیا سے شئیر کروں گا،سکھر میں ڈاکٹرز کی غفلت کے متعدد واقعات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں لیکن حکومت اور وزرات صحت نے کبھی کوئی خاطر خواہ نوٹس نہیں لیا، سکھر میں حالیہ تعمیر ہونے والے نجی اسپتال رہور سٹی میں ڈاکٹر نے 70 سالہ بوڑھے شخص رانجھو شیخ کی دائیں ٹانگ کے بجائے ٹھیک ٹھاک بائیں ٹانگ کا آپریشن کرکے راڈ ڈال دی آپریشن کے بعد ایک ٹانگ سے مفلوج مریض رانجھو شیخ دونوں ٹانگوں سے ہی مفلوج ہوگیا اور ہوش میں آنے پر حیران و پریشان ہوگیا آپریشن کے بعد ورثاء نے جب اس کی نشاندہی کی اور احتجاج کیا تو ڈاکٹر نے اسے غلطی قرار ہوتے ہوئے فریچر والی ٹانگ کا آپریشن کردیا۔
ملک بھر سے سے مزید