• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ، شعیب اختر کی بھی امپائرنگ پر تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی پاک بھارت میچ میں امپائرنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2022 سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی.

میچ کے دوران امپائر کے نو بال کے فیصلے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ امپائر بھائیو، نو بال تھوڑا دیکھ کر دیا کریں۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ ویسے یہ گیند نو بال بنتی نہیں تھی۔

خیال رہے کہ شعیب اختر نے اپنا یہ پیغام کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردیا اور اس کے بعد نیا پیغام جاری کیا۔ 

اس نئے پیغام میں شعیب اختر نے امپائرز کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ان کا یہ فیصلہ آج کے لیے توجہ طلب ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران 20ویں اوور میں محمد نواز کی نو بال کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا،  جسے سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین بھی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر بریڈ ہوگ نے بھی امپائرنگ پر سوال اٹھا دیا۔

ملیبرن میں کھلیے جانیوالے میچ میں بھارتی ٹیم 160 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی ، حارث رؤف نے اپنا 19واں اوور مکمل کیا تو بھارت کو جیت کے لیے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔

آخری اوور کروانے کے لیے محمد نواز آئے انہوں نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کروائی جس پر کوہلی نے 6 رنز حاصل کرلیے تھے، تاہم امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا جس کے باعث بھارت کو نہ صرف 7 رنز مل گئے بلکہ فری ہٹ بھی مل گئی جس نے بھارت کی جیت آسان بنا دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید