سابق وزیراعظم نواز شریف نے صدر شی جن پنگ کو دوبارہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ شی جن پنگ کا بطور جنرل سیکریٹری دوبارہ انتخاب عوام کی طرف سے اُن کی خدمات کا اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شی جن پنگ کی قابل قیادت پر چین کے عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے، پاک چین دوستی زندہ باد۔