راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چین سے درخواست کی ہے کہ6.3 ارب ڈالر کا قرض موخر کیا جائے جو اگلے آٹھ ماہ میں واجب الادا ہے۔پاکستان کی جانب سے کی گئی یہ درخواست رواں مالی سال قرض ادائیگی اور بیرونی تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے34ارب ڈالر حاصل کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ایک اور تجویز بھی زیر غور ہے کہ 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے واجب الادا قرض کی ادائیگی کے لیےچین سے نیا قرض حاصل کیا جائے۔6.3ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں اور مرکزی بینک کے قرضوں کا موخر کرنا اور نئے قرض کے معاملے پر پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا،وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق 3.3 ارب ڈالر کے چینی تجارتی قرضے اور 3 ارب ڈالرکے سیف ڈپازٹس قرضے اگلے سال جون تک واجب الادا تھے۔