کوئٹہ(این این آئی)گوادر کے علاقے جیونی میں ساحل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4افراد ملبے تلے دب گئے ۔ڈپٹی کمشنر گوادر عزت اللہ بلوچ کے مطابق جیونی کے علاقے دران میں ساحل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4افراد کے تودے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے ۔واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ اورر یسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ تودے تلے دبے افراد مچھلی کا شکار کرنے آئے ہوئے تھے۔