راولپنڈی( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے‘اسحاق ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیںملا۔ اتوارکو جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیاہے،ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں،بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے،کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے10روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دئیے،سیاست کیلئے 10 روز بہت ہی اہم ہیں۔