اسلام آباد( جنگ نیوز) مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر راشدہ نبیل حسین نےکہاہےکہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی پاک پتن حاضری کے موقع پر چند افراد کی جانب سے کی گئی ہلڑ بازی قابل مذمت ہے ۔ راشدہ نبیل نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل کیے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔جلد عمران خان دوبارہ سپریم کورٹ سے بحال ہوکر سرخرو ہونگے ۔