گجرات (نمائندہ جنگ) ڈاکٹر صائمہ سلیمان کیس،گجرات یونیورسٹی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کمیونٹی میں مقدمہ بازی کا سلسلہ جاری، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد مقصود زاہد دیگرکے ہمراہ ڈاکٹر صائمہ سلیمان کے ساتھ وقوعہ کے سلسلہ میں گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور نواز شریف میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ظفر گل سے ملاقات کرنے گئے تو یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز راجہ عمر وغیرہ نے انہیں اسلحہ کی نوک پر گیٹ پر روک لیا اور دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔