پاکستان کے حیدر علی رضوان ایشیا کے نمبر ون ٹینس پلئیر بن گئے۔
ایشین ٹینس فیڈریشن کی تازہ رینکنگ کے مطابق حیدر علی رضوان انڈر 16 کیٹیگری میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔
اے ٹی ایف جونیئر ٹینس ٹور رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حیدر علی رضوان پہلے پاکستانی ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے حیدر علی رضوان نے 965 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان کے عاصم بلال رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔
حیدر علی رضوان نے جولائی میں تاجکستان میں 2 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیتا اور ازبکستان کے ایشین ایونٹ میں 2 سلور میڈلز جیتے انہوں نے گزشتہ ہفتے لاہور میں اے ٹی ایف انڈر 16 ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔