• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرہن سورج کو نہیں کل سے حکومت کولگے گا‘ شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف شہید ہو گیا ہے۔بلاول بھٹو کانانابھی گیٹ نمبر4کی پیداوار تھا‘ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر4کانام لیاکرے۔پیرکو اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں کل سے حکومت کولگے گااور30نومبرتک آرپارہوجائے گا۔سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سے مددنہیں ملے گی۔میں آج کاٹویٹ ارشدشریف کے نام کررہا ہوں اوراسکے گھرجارہاہوں۔
ملک بھر سے سے مزید