عباسپور(نمائندہ جنگ)راولپنڈی سے حویلی کہوٹہ جا نے والی مسافر کوچ ضلع باغ کے علاقہ محمود گلی میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری گھائی میں جاگری، حادثہ کے نتیجہ میں دو افرادجاں بحق اور 14زخمی ہو گئے، دور درازعلاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،مقامی افراد نے زخمیوں کو نکال کر کہوٹہ کے ہسپتالوں میں پہنچایا۔