ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 400 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 601 روپے کمی سے ایک لاکھ 27 ہزار 230 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 644 ڈالر ہے۔