راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیدیا ۔مرزا وارث بیگ وغیرہ نے تنویراقبال خان ایڈووکیٹ کے زریعے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا تھا۔منگل کوعدالت عالیہ نے بحث مکمل ہونے کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا۔