• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، حملے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 20 ہوگئی

ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دہشتگرد حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں زائرین پر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید