• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی شروع

سامان سے لدا پناہ گزینوں کا قافلہ شام کی طرف جا رہا ہے۔
سامان سے لدا پناہ گزینوں کا قافلہ شام کی طرف جا رہا ہے۔

لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لبنان کی حکومت پناہ گزینوں کو واپس شام بھیج رہی ہے۔

آج صبح لبنان کے شمال مشرقی سرحدی علاقے میں 700 پناہ گزین اپنے سامان سمیت جمع ہوئے اور سرحد پار کرکے شام چلے گئے۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کا یہ پروگرام ملک کی سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے دوبارہ بحال کیا گیا ہے، جو پناہ گزین واپس شام جانا چاہتے ہیں صرف انہیں ہی بھیجا جا رہا ہے۔

لبنان میں شام کے پناہ گزینوں کی تعداد:

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق لبنان میں شام سے آنے والے 8 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں۔

یہ افراد 2011 میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

لبنان نے ایک ہی وقت میں 12 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی میزبانی بھی کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید