• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سلیکٹر کو گھر چلے جانا چاہیے، عاقب جاوید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ہار کے بعد چیف سلیکٹر کو گھر چلے جانا چاہیے جب سے یہ ٹیم سلیکٹ ہوئی ہے کوئی مطمئن نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ ہماری ٹیم اپنے نمبر سے پیچھے ہٹ نہیں رہی، ہم تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر نظر آ رہے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اچھا کپتان ہوتا تو پتہ ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی 70 فیصد فٹ ہیں، اگر فخر فٹ نہیں تھا تو اُسے کیوں لیکر گئے، لگ رہا ہے ہم گیم سے باہر ہیں۔

سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ رمیز راجہ کے پاس سارے پاور ہیں، ڈھونڈنے سے اگلی پلیئنگ الیون مل جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شاداب ٹیم میں چار یا پانچ پر بیٹنگ کر رہا ہے تو اس سے شرمناک بات کوئی نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید