• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا 130 اسٹرائیک ریٹ پر کرکٹ کھیل رہی ہے، معین خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ دنیا 130 اسٹرائیک ریٹ پر کرکٹ کھیل رہی ہے، ہمیں بھی ایسی ہی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی آج کے میچ کی وجہ سے دل برداشتہ ہوں۔

معین خان کا کہنا تھا کہ رن ریٹ کو بہتر کرنے کے لیے پاکستان کو آج پہلا میچ ملا تھا، جبکہ ہم بھارت کے خلاف بھی جیتا ہوا میچ ہار گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آگے والے میچ مشکل ہونے ہیں۔

معین خان کا کہنا تھا کہ شرجیل ٹاپ پلیئر ہے اس کی فٹنس کی بات آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیم میں سلیکٹ کیے لڑکوں کو نکالیں گے تو وہ دل برداشتہ ہوں گے، ٹیم میں پرفارمر کا نمبر اپنی مرضی سے تبدیل کردیا جاتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید