• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صنعتکاروں کی بڑی تعداد پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ماحول دوست ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں اب الیکٹرک کاروں کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکلز کو ترجیح دی جارہی ہے، حیدرآباد میں جلد فتح گروپ اور چائینہ کی نجی کمپنی کے تعاون سے الیکٹرک موٹرسائیکلز کا آغاز کیا جارہا ہے، فتح گروپ نے نئی الیکٹرک موٹر سائیکلز ہیرو چائینیز کمپنی کے اشتراک سے نئی الیکٹرانک موٹر سائیکل کے شاندار ماڈلز متعارف کرادیئے، حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں ایک تعارفی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں حیدرآباد کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، چائینہ کی نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مسٹر زانگ یانگ نے تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چینی صنعتکاروں کی بڑی تعداد پاکستان میں سرمایہ کاری کیخواہشمند ہے،چین اب پاکستان میں بھی چارج الیکڑک موٹرسائیکلز متحرک کرنے جارہا ہے، جس کے لئے فتح گروپ کے اشتراک سے پاکستان کے شہر حیدرآباد میں اب جلد اسمبلنگ شروع ہو جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید