• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز زمبابوے اور بھارت کیخلاف شکست بھلا کر جیت کیلئے پُرعزم

پاکستان ٹیم کی پرتھ میں پریکٹس
پاکستان ٹیم کی پرتھ میں پریکٹس

پاکستانی کرکٹرز زمبابوے اور بھارت کے خلاف شکست بھلا کر آگے بڑھنے اور جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

کھلاڑیوں نے نیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔

پرتھ میں واکا کرکٹ گراؤنڈ میں فاسٹ بولرز نے کوچ شان ٹیٹ کی زیرِ نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی۔

کپتان بابر اعظم اور آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر باؤنس کھیلنے کی پریکٹس کی، جبکہ ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان نے بھی ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیٹس پر بابر اعظم اور افتخار احمد کو پریکٹس کرائی، اس دوران وہ اپنے کپتان کو فٹ ورک پر بھی مشورہ دیتے رہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ پرتھ میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اب تک کوئی میچ جیت نہیں سکی ہے۔

بابر الیون کو پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے سے شکست ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید