• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستانی پاسپورٹ اورسفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے ایک اور ایرانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ملزم محمد اکبر کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ایران کے شہر سیستان کے محمد اکبر کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ایرانی ایجنٹ نے فراہم کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے دو ایرانی باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید