• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 140 سال پرانا پل گر گیا، بچوں اور خواتین سمیت 60 ہلاک

گجرات( مانیٹرنگ نیوز)بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر بنا 140 سال پرانا پُل گرگیا جس کے نتیجے میں بچوں اورخواتین سمیت 60 سے زائدافراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، اس پل کی حال ہی میں تزئین و آرائش کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر موربی میں دریا پر بنا پل گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں سیکڑوں افراد دریا میں گرگئے،حکام نے بتایا کہ حادثےکے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹس کے مطابق دریا مچھوپربنا پُل سیر وتفریح کا مرکز تھا اور گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔دوسری جانب ریاستی حکومت نے 4 اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید