اسلام آباد ( طاہر خلیل ) خان صاحب کا لانگ مارچ جانب منزل رواں دواں ہے جس سے سیاسی منظر نامے میں خوب ہلچل ہے فوج کے ترجمانوں کے بیانات بھی موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں اور عمران خان اب نیا یوٹرن لے رہے ہیں انکا جارحانہ رسپانس اب ڈیفینسو بنتا جارہا ہے اور کہنے لگے کہ فوج ہمارا قومی ادارہ ہے اسے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی دو تین افراد کو ٹارگٹ کئے ہوئے ہیں پہلے تو فلمی ہیرو کے نام لیتے تھے
اب ڈائریکٹ بات ہورہی ہے کہ فلاں فلاں ذمہ دار ہے جس کا مطلب ہے کہ خان صاحب شعوری طور پر ایک مخصوص تقسیم پیدا کر نا چاہتے ہیں لیکن ترجمان بہت واضح انداز سے پیغام دے چکے ہیں کہ وہ نہ صرف متحد اور منظم ہیں بلکہ اگلے 15/10برس بھی یہی غیر سیاسی رہنے کی پالیسی چلے گی۔