بہاولنگر میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔
تھانہ صدر بہاولنگر پولیس کے مطابق آج صبح نواحی علاقے رانڑیکا میں زمین کے راستے کے تنازع پر جوئیہ برادری اور چشتی برادری کے درمیان لاٹھیوں ،کلہاڑیوں اور بندوقوں سے مسلح تصادم ہوا جس میں دونوں گروپوں کے 15 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 12 کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک زخمی کوگولی بھی لگی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔