اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ پوسٹ ڈیزاسٹر تعمیر نو کا اہم ایم او یو کرنے کی منظوری دیدی،ایم او یو کے تحت چین سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے پاکستان کو پچاس کروڑ یوآن اضافی امداد دیگا، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پوسٹ ڈیزاسٹر تعمیر نو کا ایم او یو کرنے کی منظوری دی،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط وزیر اعظم کے دورہ چین میں کئے جائینگے،ایم او یو کے تحت چین سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے پاکستان کو اضافی پچاس کروڑ یوآن امداد دیگا،ایم او یو کے مسودے کی وزارت قانون نے توثیق کی جبکہ وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ سے بھی مسودہ کلیر کرایا گیا۔