• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

چین روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت اہم شعبوں خصوصاً سی پیک پر مرکوز ہو گی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج بیجنگ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں، اس وقت جب دنیا متعدد چیلنجز سے نبرد آزما ہے، پاکستان اور چین دوست اور شراکت دار کے طور پر کھڑے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین میں سی پی سی کانگریس کے بعد مدعو کیے گئے چند رہنماؤں میں شامل ہونا اعزاز ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت اہم شعبوں خصوصاً سی پیک پر مرکوز ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنائے گی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ چین کی اقتصادی ترقی سے بہت کچھ سیکھاجا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید