امریکی ریاست فلوریڈا میں سابق امریکی باکسر کمبو سلائس فلوریڈا کے ایک اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔42 سالہ امریکی باکسر کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر فلوریڈا کے اسپتال لایا جہاں دوران علاج وہ چل بسے جب کہ پولیس نے ان کی پراسرار موت کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔
جس کے لئے ابتدائی طورپران کے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔دوسری جانب کمبو سلائس کے آرگنائرز امریکن ٹاپ ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ اے ٹی ٹی فیملی کا ایک عظیم باکسراب اس دنیا میں نہیں رہا جس پر آرگنائزنگ گروپ گہرے صدمے میں ہے۔
کمبو سلائس آخری مرتبہ بلاٹر ایم ایم اے فائٹنگ کمپنی کے ساتھ وابستہ تھے جس کے پلیٹ فارم سے انہوں نے 19 فروری کو باکسر ڈاڈا 5000 کو شکست دی تاہم ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پران کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی تھی تاہم آئندہ ماہ لندن میں ان کی فائٹ شیڈول تھی۔