پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی لانگ مارچ پر روزانہ ہونے والے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر روزانہ 43 لاکھ روپے خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، صرف کوریج پلان پر 13 لاکھ یومیہ خرچ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیٹلائیٹ سے انٹرنیٹ اور ڈی ایس این جیز کے ذریعے کوریج ہو رہی ہے، لاہور کے نامعلوم مقام پر لائیو ٹرانسمیشن کا سسٹم لگا کر دکھایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لگائے گئے دو ساؤنڈ سسٹمز پر 5 لاکھ اور جنریٹرز کے 2 ٹرکوں پر روزانہ 3 لاکھ روپے کا خرچ آ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کی سیکیورٹی، آپریشنز اسٹاف، بینرز، بل بورڈز، ٹرانسپورٹ پر یومیہ خرچ 10 لاکھ روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 روز کی میڈیا کوریج کے سیٹلائٹ سسٹم کے لیے سوا کروڑ روپے طے ہوئے تھے۔
لانگ مارچ کے پانچویں روز تک 2 کروڑ 15 لاکھ خرچ ہو چکے ہیں، مارچ ایک ہفتہ بڑھانے سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے۔