بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن 49 برس کی ہوگئیں، ان کی سالگرہ کے موقع پر شوہر ابھیشیک بچن نے پیار بھرا پیغام شیئر کیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے بچن کی ایک تصویر پوسٹ کی۔
ساتھ میں ابھیشیک نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور پیار اور سکون کے ساتھ لازوال کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ابھیشیک کے اس پیغام پر ان کے مداحوں کے تبصرے بھی شروع ہوگئے جنہوں نے تحریر کیا کہ ایشوریا رائے بچن بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ایک صارف نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی، دونوں کے ہاں ایک بیٹی ارادھیا بچن ہے۔