آپ آف لائن ہیں
جمعرات5؍ذوالقعدہ 1439ھ19؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Canadian Prime Minister Attends First Iftar
کینیڈا کے ہر دل عزیز وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کے ساتھ پہلا روزہ افطار کیا ۔عاجزی،انکساری، نرم مزاجی، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو عوام میں گھلنے ملنے کا فن خوب جانتے ہیں۔

انہوں نے کینیڈین مسلمانوں کے ساتھ پہلا روزہ افطارکیا ،اس موقع پر وہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ اس سےپہلے رمضان المبارک کی آمد پر کینیڈین وزیراعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مسلمانوں سمیت مسلمِ اُمہ کو ماہِ مبارک کی مبارک باد دی تھی۔

جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کو سلام کیا اور کہا کہ یہ مہینہ رحمت اور ایک دوسرے کی مدد کا مہینہ ہے،کینیڈین وزیراعظم نے اس سے پہلے کینیڈا کی ایک مسجد کا دورہ بھی کیا تھا، سادہ قمیص شلوار پہنے ٹروڈو نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر بریانی بھی کھائی تھی۔
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں