کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک کا آر ایم بی کلیئرنگ انتظامات کے قیام کے متعلق پیپلز بینک آف چائنا کے ساتھ معاہدہ، تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی) نے پاکستان میں آر ایم بی (چین کی کرنسی) کلیئرنگ انتظامات کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت کی اس یادداشت پر اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر یی گانگ نے دستخط کیے۔